اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور پولیس نے جبور اور بوعیفان قبائل کے رضاکاروں کی مدد سے صوبہ صلاح الدین کے شہر الضلوعیہ کے علاقے الحویجہ البحریہ میں واقع داعش کے آخری خفیہ ٹھکانے کو بھی دہشتگردوں سے پوری طرح آزاد کرا لیا۔ اس رپورٹ کے مطابق بوعیفان کے قبیلے نے الحویجہ البحریہ کا علاقہ خالی کرانے کے بعد گھر واپس جانا شروع کردیا ہے۔ عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ شہرضلوعیہ کے علاقہ کی آزادی دہشتگردوں کے قبضے سے دوسرے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کاآغاز ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق قبائل اور پیشمرگہ فورسز کی مشترکہ کاروائی میں شمالی عراق کا شیخ عیسی اور کنعوس علاقہ بھی دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد ہوگیا اور صوبہ نینوا اور کرکوک کی رابطہ سڑکوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیاگیا۔
.......
/169